لاہور(بیوروچیف)پنجاب بھر کے36 اضلاع میں سی ای او ایجوکیشن کی تبدیلی کیلئے فہرستیں تیار۔ افسران نے قریبی سٹیشن کے حصول کیلئے سفارشیں کرانا شروع کردیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈی ای اوز کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔نئی تعیناتیوں کے حوالے سے حتمی فہرستیں سیکرٹری ایجوکیشن کی منظوری سے جاری کی جائیں گی۔ سی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز دور کا سٹیشن ملنے کے ڈر سے پریشانی میں مبتلا ہیں۔کس آفیسر کو کہاں لگانا ہے اس حوالے سے فہرستیں بنا کر سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کو معلومات فراہم کردی گئی ہیں۔ سی ای او ایجوکیشن کی تبدیلی سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کی حتمی منظوری سے کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق سی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز کی تبدیلی کیلئے حتمی فہرستیں15فروری تک تیار کرلی جائیں گی۔
35