لاہور (بیورچیف) پنجاب کی نگراں حکومت نے پاکستان سپر لیگ 8 کے میچز کیلئے پی سی بی کو 25 کروڑ روپے دینے سے صاف انکار کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدرات پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کیلیے مانگے جانے فنڈز پر بات کی گئی۔ پنجاب کابینہ نے پی ایس ایل کیلئے 25 کروڑ روپے دینے سے معذرت کرلی اور فنڈ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت پی ایس ایل میچز کے انتظامات پر اب تک 45 کروڑ روپے کے اخراجات کر چکی ہے، پچیس کروڑ کی رقم پی سی بی خود ادا کرے گا۔ پنجاب کی کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے حتمی فیصلے سے پی سی بھی کو اگاہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد لاہور اور پنڈی میں پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے۔
45