18

پنجاب حکومت کا کل سے صوبہ بھر میں ہفتہ صحت منانے کا اعلان

لاہور (بیوروچیف) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا دورہ کیاـ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مختلف شعبوں، ٹی بی لیب اور ڈرگ ٹیسٹنگ لیبز کا وزٹ کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سرویلنس سنٹر کا بھی معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے رورل ہیلتھ ایمبولینس سروس کے تحت 98 ایمبولینس کی چابیاں صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر کو دیں۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے300 الٹراساؤنڈ مشین 24/7 بنیادی مراکز صحت کے سپرد کر دیں۔300 الٹراساؤنڈ مشین کے ذریعے رورل ہیلتھ سنٹرز میں الٹراسائونڈ کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے 20 مارچ سے پنجاب بھر میں ہفتہ صحت منانے کا اعلان کیا۔ ہفتہ صحت کے دوران ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں، دیہی و بنیادی مراکز صحت میں عوام کی سکریننگ کی جائے گی۔ مفت طبی معائنے کیلئے خصوصی کیمپس لگائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں