فیصل آباد(پ ر)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ڈویژنل سینئرنائب صدراور مشیر چیئرمین فیسکو ملک علی اعوان نے کہاہے کہ مخالفین پرچوری کاالزام عائد کرنے والے کے گھرسے چورڈاکونکل آئے ہیں توشہ خانہ کے ساتھ اُن کاسیاسی خانہ بھی خراب ہوچکاہے پنجاب حکومت کے بعدعمران خان کاسہارابھی ختم ہوگیا ہے اب وہ لاوارث بھی ہوگئے ہیں انہیں کسی جگی سے نہ کوئی سہولت ملے گی نہ کہیں سے” فیضیاب” ہوں گے۔مگران حکومت کے بعداپنے مقدمات میں گرفتاربھی ہوں گے اورکردارمیں نااہل بھی۔اُنہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف کی قیادت مسلم لیگ ن دونوں صوبوں میں ہونے والے الیکشن کے لئے تیارہے۔مسلم لیگ ن کی مرکزی سینئرنائب صدراورچیف آرگنائزر مریم نوازشریف چندروزتک پاکستان آنے والی ہیں جبکہ اُن کے فوری بعدمیاں نوازشریف بھی آئیں گے
