پشاور (نامہ نگار)شمالی وزیرستان کے علاقے سے 6لاشیں برآمد ہوئیں۔ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے گائوں میر علی کے علاقے موسکی سے6لاشیں ملی ہیں، تمام افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے اور مقتولین کا تعلق پنجاب سے ہے۔ذرائع کے مطابق قتل کیے گئے افراد پیشے کے لحاظ سے حجام تھے اور مقتولین کی میر علی بازار میں ہیئر کٹنگ کی دکانیں تھیں۔
