51

پنجاب فوڈاتھارٹی کی ساہیوال میں کامیاب کارروائی

ساہیوال(بیورو چیف) پنجاب فوڈ اتھارٹی ساہیوال نے جی ٹی روڈ پر بینک الفلاح کے قریب بشارت سعید ڈیری پر چھاپہ مارا اور دیسی گھی کا سیمپل لیبارٹری سے چیک کرایا تو دیسی گھی جعلی پایا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں جعلی دیسی گھی اور مکھن ڈیری اور فیکٹریوں میں بنانے کی شکایات کے بعد پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے کئی مالکان فیکٹریوں اور ڈیریز کو تالے لگا کرفرار ہو گئے تاہم ایک ڈیری پر چھاپہ کامیاب رہا ۔فوڈ اتھارٹی ساہیوال کے سیفٹی آفیسر محمد فرحان خالد کی مد عیت میں ڈیری مالک کیخلاف مقدمہ 23,22 اور24فوڈ اتھارٹی ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کر لیا ملزم فیکٹری مالک ابھی گرفتار نہیں ہو سکا ۔شہریوں نے روزانہ کی بنیاد پر جعلی دیسی گھی اور مکھن بنانے والی ڈیریز اور فیکٹریوں کی چیکنگ کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہریوں کو خالص دیسی گھی اور مکھن دستیاب ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں