لاہور (بیوروچیف) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں پنجاب احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشترنے ملاقات کی۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے مستحق خاندانوں کیلئے مالی معاونت کے احساس راشن پروگرام پر بریفنگ دی اور سیلاب متاثرین کی بحالی و آباد کاری کے پروگرام پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے مستحق افراد کی مدد کیلئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب احساس پروگرام کے ذریعے سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے مثالی کام کیاہے ۔سیلاب متاثرین کا ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کی مدد لی گئی ہے۔ احساس پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مدد آئندہ بھی جاری رہنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کی افادیت کے پیش نظر اسے کسی دور میں بند نہیں کیا گیا اور امید ہے کہ احساس پروگرام اور سیلاب متاثرین کی بحالی جاری رہے گی۔ سیلاب متاثرین کی مدد ثواب کا کام ہے ۔ فنڈز کی شفافیت سے استعمال کی ماضی میںکوئی مثال نہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز رکھے۔ مستند ڈیٹا ملنے پر ایک ارب روپے سندھ حکومت کو دیئے جائیں گے۔سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کا ڈیٹا نہیں دیا ۔
19