پنجاب میں محکمہ خوراک اور فلور ملز مالکان کے درمیان گندم کے کوٹہ پر کشمکش کے باعث صوبہ میں سرکاری آٹے کی قلت پیدا ہو گئی پبلک مقامات پر قائم سرکاری آٹے کی فراہمی کے پوائنٹس میں ویرانی چھائی ہوئی ہے فلور ملز مالکان نے سستا آٹا فراہم کرنا بند کر دیا جس کے باعث غریب عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا محکمہ خوراک پنجاب نے ہڑتال کر کے آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے راولپنڈی اور اسلام آباد کے 14 فلور ملز مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے جس کے بعد فلور ملز مالکان میں تشویش پائی جاتی ہے فلور ملز مالکان نے اعلان کیا ہے کہ آج 13فروری سے سرکاری گندم کی خریداری کیلئے چالان نہیں بھریں گے اور 14 فروری سے صوبہ بھر کی فلور ملز غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کریں گے،، ملک میں مہنگائی کی وجہ سے پہلے ہی عام آدمی کی قوت خرید کم ہو چکی ہے اور اس موقع پر فلور ملز مالکان کا ہڑتال کرنے کا فیصلہ نامناسب ہے انہیں فیصلہ واپس لینا چاہیے تاکہ عام آدمی کی مشکلات کم ہو سکیں سستے آٹے کے پوائنٹس پر سرکاری آٹے کی فراہمی پہلے کی طرح جاری رکھیں محکمہ خوراک بھی اپنے اقدامات پر نظرثانی کرے تاکہ مسائل حل ہو سکیں۔
42