فیصل آباد(پ ر)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق صوبہ میں مکئی تقریباََ 20لاکھ ایکڑ رقبہ پر کاشت کی جاتی ہے ۔ پچھلے کئی سال سے مکئی کی پیداوار میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے ۔ مکئی کی سال میں دو فصلیں لی جاتیں ہیں پہلی بہار یہ مکئی اور دوسری موسمی مکئی کہلاتی ہے ۔ تھوڑے عرصے کی فصل ہونیکی بنا پر اسے فصلوں کی ترتیب اور ادل بدل میں بآسانی شامل کیا جاسکتا ہے ۔ بہاریہ مکئی (صرف ہائبرڈ اقسام )کا وقت کاشت جنوری کے آخری عشرہ تا آخر فروری ہے ۔
34