39

پنجاب میں نمونیے سے مزید 2بچے جاں بحق

لاہور (بیوروچیف)بچوں پر نمونیا وائرس کے حملے جاری،لاہور میں مزید 177 بچے نمونیا بخار میں مبتلا ہوگئے۔بچوں پر نمونیا وائرس کے وار جاری ہیں، پنجاب بھر میں نمونیا وائرس سے مزید 2بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ صوبہ بھر میں نمونیا بخار کے605نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ سردی میں کمی کے باوجود نمونیا وائرس کے بچوں پر حملے نہیں تھم سکے ۔ گزشتہ روز بھی لاہور میں156بچے نمونیا بخار میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی تھی ۔ پنجاب بھر میں نمونیا میں مبتلا مزید 5بچے دم توڑ گئے تھے ، مجموعی طور پر صوبے بھر میں نمونیا بخار کے 679 مریض رپورٹ ہوئے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں