لاہور(بیوروچیف)محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 475 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے ہیں جن کے دوران 33 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور، گوجرانوالہ، میانوالی، بہاولپور، ننکانہ، رحیم یار خان، بھکر اور دیگر شہروں میں کی گئیں۔لاہور سے کالعدم جماعت الاحرار کا خطرناک دہشت گرد گرفتار ہوا ہے ۔سی ٹی ڈی پنجاب نے اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی گرفتار کرلیا۔گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، خودکش جیکٹ،2دستی بم،26 ڈیٹونیٹرز، گولیاں، اسلحہ، موبائل، نقدی برآمد ہوئی ہے ۔یہ دہشتگرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے ۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔
7