ٹوبہ ٹیک سنگھ( نامہ نگار) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات پر پنجاب پولیس میں میرٹ پر ترقیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیر صدارت ہیڈ کنسٹیبلان کی خالی آسامیوں کو پر کرنے کیلئے محکمانہ پروموشن بورڈ کا انعقاد عمل میں لایا گیامحکمانہ بورڈ کی سفارشات پر21کنسٹیبلان کو ہیڈ کنسٹیل کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی۔ ہمارے انتہائی مخلص و ملنسار دوست رانا فیاض احمد بھی ہیڈ کانسٹیبل پرموٹ ھونے والوں میں شامل تھے ہم اس موقع پر رانا فیاض احمد کو پرموٹ ہونے پرہم دل کی اتھاہ گہرا ئیو ں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیںکہ اللہ تعالی انہیں مزید کامیابیوں سے نوازے اور یہ اپنے فرائض منصبی نہایت ایمانداری اور دیانتداری سے سر انجام دیتے رھیں۔
