25

پنجاب پولیس کے شہدا کے بچوں کی بھرتی کے عمل کا آغاز

لاہور (بیوروچیف) آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) محمد عثمان نے شہدا کے لواحقین کے لیے ریلیف فراہم کرتے ہوئے شہدا کے بچوں کی بھرتی کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سمیت تمام آر پی اوز کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ مراسلہ میں تمام آر پی اوز کو ہدایات کی گئی ہیں کہ شہدا کے بچوں کی بھرتی کے لیے ڈیٹا جلد از جلد آئی جی آفس بھجوایا جائے اور شہدا کے بچوں کو فوری طور پر قانون کے مطابق بھرتی کا عمل مکمل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں