59

پنجاب کانسٹیبلری میں تعیناتی کا دورانیہ بڑھا دیا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب کانسٹیبلری میں تعیناتی کا دورانیہ 39سال تک بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ آئی جی پنجاب پولیس کی طرف سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب پولیس کی طرف سے حکومت پنجاب کو پنجاب کانسٹیبلری میں تعیناتی کا عرصہ 2سال بڑھانے کی سمری بھجوائی تھی جس پر صوبائی حکومت نے پنجاب کانسٹیبلری میں اہلکاروں کی تعیناتی 37 سال سے بڑھا کر 39سال تک کرنے کی منظوری دے دی۔ اب پی سی میں تعینات کانسٹیبلان 39 سال تک تعینات رہ سکتے ہیں، جسکی باقاعدہ منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں