لاہور (بیوروچیف) قائم مقام صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ پنجاب میں ایک ایک نشست پر الیکشن لڑینگے، عام الیکشن صرف جیتنے کیلیے لڑینگے۔ میری ذاتی رائے ہے کہ پیپلز پارٹی الیکشن اپنے پلیٹ فارم سے لڑے۔ خانہ پری کیلیے ٹکٹ نہیں دینگے، یہ الیکشن ڈٹ کر لڑنے والوں کا ہے، پنجاب کسی اور کا نہیں پیپلز پارٹی کا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی سنٹرل سیکرٹریٹ میں لاھور اربن، رورل اور فیصل آباد ڈویڑنوں کے عہدیداروں اور ٹکٹ ہولڈرز کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ثمینہ گھرکی، فیصل میر، احمد جواد فاروق رانا،اسلم گل،رائے شاہ جہاں بھٹی، سید عنایت علی شاہ، مسز شوکت، میاں ایوب،شہادت بلوچ،چودھری اعجاز،ملک اصغر علی قیصر،حاجی اسحق،سید کلیم امیر،شہباز خان کلیار، امجد میو،سید ابرار شاہ،رانا اکرام ربانی، اورنگزیب برکی،جمیل منج،امجد جٹ، آصف ناگرہ، عاطف رفیق چودھری، طارق خورشید، میاں اشفاق، رائے امتیاز، نرگس خان، ممتاز مون خان، افنان بٹ،صابر بھلہ، آصف کھوکھر، نجف وڑائچ،عمر شریف بخاری،ڈاکٹر خیام حفیظ، شاہدہ جبیں، نرگس خان، شکیل پاشا، شہناز کنول بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد بھی منظور کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ صدر پاکستان پیپلز پارٹی چودھری اسلم گل کی طرف سے پیپلز پارٹی لاھور شہری و دیہی اور فیصل آباد ڈویژن کا یہ مشترکہ اجلاس جس میں مزکورہ تینوں ڈویژن کے عہدیداران اور قومی و صوبائی ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔ چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی کامیاب سیاسی حکمت عملی کے نتیجے میں پیپلز پارٹی کو سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں اکثریت سے کامیاب کرانے اور تحریک انصاف اور ق لیگ کی پنجاب اور کے پی حکومتوں کے خاتمے پر مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ پنجاب کے آئندہ عام الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائینگے، ہم فوری طور پر الیکشن کی تیاری میں مصروف ہو جائیں گے اور پارٹی کو یقین دلاتے ہیں کہ پنجاب کی ہر نشت پر انتخاب لڑنے کے لئے تیار ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا فاروق سعید نے مذید کہا کہ خیراتی ٹکٹ مانگنے کی بجائے الیکشن نہ لڑنے کو ترجیح دینگے۔ ثمینہ گھرکی نے کہا کہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کے انتخابی حکمت عملی بنانا ہو گی۔ پیپلز پارٹی لاہور کے صدر اسلم گل نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے ویژن کے باعث پیپلز پارٹی انتخابی میدان میں آگے ہے۔ جمیل منج نے کہا کہ ذاتی ضد اور انا چھوڑ کر الیکشن کے یں حصہ لینا ہے، عنایت علی شاہ نے کہا کہ ٹکٹ ہولڈرز اپنے تنظیمی اورعلاقائی مسائل سے قیادت کو آگاہ کریں،شہادت بلوچ نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلیک میلروں سے نجات حاصل کرے۔ رائے شاہ جہان بھٹی نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو انتخابی مہم میں استعمال کرنیکا میکنزم بنانا ہو گا۔ امجد میو نے کہا کہ مضبوط و متحرک امیدواروں کیساتھ حلقوں کی برادریوں اور دھڑوں کو لیکر چلیں، ممتاز مون خان نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں صوبائی قیادت کے جلسے شروع کیے جائیں۔ کیپٹن سعادت کھرل نے کہا کہ ن لیگ کی بی ٹیم بن کر الیکشن نہیں لڑنا چاہیے۔ چودھری سعد سعید نے کہا کہ والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پیپلز پارٹی کیساتھ رہیں گے۔ شہادت کھرل نے کہا کہ پارٹی قیادت پیراشومٹرز سے بچنے کیلیے ٹکٹوں کا فیصلہ بر وقت کرے۔ صابر بھلہ نے کہا کہ ن لیگ کا سیاست میں کردار نہیں رہا، مستقبل پیپلز پارٹی کا ہے
29