108

پنجاب کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے ، مریم نواز

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سرائیکی کلچر ڈے پرسرائیکی زبان میں اپنے پیغام میں کہا ہے کہ”سرائیکی بھینڑیں اتے بھراویں کوں سرائیکی ثقافتی ڈینہوار دیاں نوں لکھ مبارخاں”۔سرائیکی بہنوں اور بھائیوں کو سرائیکی ثقافتی دن کے حوالے سے ڈھیروں مبارک پیش کرتی ہوں۔مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ثقافتی تنوع سے مہکتا گلدستہ ہے،سرائیکی ثقافت مہکتے گلدستے کا پھول ہے۔ سرائیکی زبان کی مٹھاس پاکستان کا لاثانی اثاثہ ہے۔ سرائیکی اجرک میری پسندیدہ ہے،سرائیکی اجرک محبت کا استعارہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سرائیکی سرزمین نے نامور شخصیات کو جنم دیا جو پاکستان کے لئے اثاثہ بنے۔ پنجاب پاکستان کی ثقافت اورقدیم روایات کا امین ہے۔سرائیکی تہذیب وتمدن میں محبت،پیار،یگانگت اورخلوص جھلکتا ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جنوبی پنجاب کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کیا،اب بھی بہت سی خوشیاں منتظر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں