128

پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل جڑانوالہ کے مسائل جوں کے توں، بنیادی سہولتوں کا فقدان

جڑانوالہ(صابر گھمن سے)”2023 بیت گیا”پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل جڑانوالہ کی پسماندگی دور نہ ہوئی،جڑانوالہ فیصل آباد روڈ،سکولز و کالجز کی آپ گریڈیشن،صاف پانی کی عدم فراہمی،ناکارہ سیوریج سسٹم،ٹی ایچ کیو ہسپتال کی آپ گریڈیشن نہ ہونا اور صحت کے شعبہ میں اصلاحات نہ ہونا جڑانوالہ کی عوام کے بڑے مسائل ہیں،تفصیلات کے مطابق 2023 بھی تلخ یادوں اور وعدوں کیساتھ بیت گیا مگر 22 اضلاع سے بڑی پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل جڑانوالہ کی پسماندگی دور نہ ہو سکی ہے جڑانوالہ 22 لاکھ سے تجاوز ابادی کیلئے صحت تعلیم سڑکات سکولز کالجز و ٹی ایچ کیو ہسپتال کی آپ گریڈیشن نہ ہونا لہمہ فکریہ ہے پاکستان مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے ادوارِ میں منتخب نمائندوں نے جڑانوالہ کی پسماندگی کو ختم کرنے کے بلند و بانگ دعوے کئے مگر وفا نہ ہو سکے ہیں جڑانوالہ فیصل آباد روڈ کی ازسرنو تعمیر نہ ہونے پر عوام الناس کو سفری سہولیات کی اذیت برداشت کرنا پڑ رہی ہے فنڈز کی فراہمی کے باوجود سیاسی پنڈتوں کی آپسی لڑائی کے باعث جڑانوالہ کے واحد ٹی ایچ کیو ہسپتال کی بلڈنگ کی آپ گریڈیشن نہ ہو سکی جسکے باعث صحت کی بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر عوام نالاں دکھائی دے رہی ہے ۔دیہات میں قائم سکولوں کی آپ گریڈیشن نہ ہونے پر لاکھوں بچے تعلیم کے بینادی زیور سے استفادہ حاصل نہیں کر پا رہے ہیں جڑانوالہ میں صاف پانی کی عدم فراہمی کے باعث عوام زہر آلود پانی کے استعمال سے بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ اندرون شہر سیوریج سسٹم کی آپ گریڈیشن نہ ہونے پر شہریوں کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔ عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ پنجاب کی سب سے تحصیل جڑانوالہ کی عوام کو درپیش بنیادی مسائل کو فی الفور حل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں