34

پنجاب کے الیکشن میں مسلم لیگ ن واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی

فیصل آباد(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن امیدوارPP111 تاجران خرم کلاتھ مارکیٹ سیکرٹری رانا شعیب ٹھاکر نے کہا ہے کہ پنجاب کے الیکشن میں مسلم لیگ ن واضح اکثریت کے ساتھ کامیاب اور حکومت ہوگی۔ منظر عام پر آنے والے کردار کیسز اور زبار درازی کی وجہ سے عمران خان کا سیاسی گراف گر چکا ہے جبکہ پرویز الہیٰ کو نہ عوام سے کچھ ملے گا اور نہ عمران خان سے الیکشن سے قبل مریم نوازشریف واپس آنے والی ہیں اور وہ انتخابی مہم کی قیادت کریں گی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے عوام کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں تاہم میاں نوازشریف کی ہدایت کے بعد یونین کو نسلوں کی سطح پر رابطے شروع کر دیے گئے ہیں جب پارٹی ٹکٹ ملیں گے تو عوامی اجتماعات شروع کریں گے۔انہوںنے کہا کہ مریم نواشریف کی و طن واپسی کا شیڈول آنے کے بعد تاریخ ا ستقبا ل کی تیاری کی جائیگی۔ مخالفین پر چوری کا الزا م عا ئد کرنیو الے کے گھر سے چور ڈاکو نکل آئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں