لاہور(بیوروچیف) مسلم لیگ(ن)کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے اگلے وزیراعلی کا فیصلہ نواز شریف کریں گے۔لاہور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات میں شہباز شریف نے کہا کہ ن لیگ حکومت میں آئی تو بیروزگاری، مہنگائی اور بجلی کی قیمتیں ہنگامی بنیادوں پر کم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار جیسے مہرے کے ذریعے نواز شریف کا تختہ الٹا گیا، ہم کبھی لاڈلے نہیں رہے، پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے اور سفارتی تعلقات کی بحالی کا کریڈٹ 13 جماعتوں کو جاتا ہے۔
