42

پنجاب ہائی ویز پولیس نے جنوری میں 567اشتہاری مجرمان ، عدالتی مفروران گرفتار کئے

لاہور(بیوروچیف) ماہِ جنوری میں پنجاب بھر میں پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 1.91ملین کی چیکنگ کی اور 567اشتہاری مجرمان/عدالتی مفروران کو گرفتار کیا جن میں کیٹگری “اے” کے 27 جبکہ کیٹگری” بی” کے 524 اشتہاری مجرمان شامل ہیں۔ پنجاب ہائی وے پٹرول نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 2.22 ملین گاڑیوں کو چیک کیا اور 552 چوری شدہ گاڑیاں بھی برآمد کیں جن میں 87 کاریں 426 موٹر سائیکلیں اور 39 دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔ شاہرات پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 2 لاکھ 79 ہزار 3 سو 20 ای چالان کیے۔ گیس سلنڈر کے استعمال پر پنجاب بھر میں 768 گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ پنجاب بھر میں شاہرات کی حفاظت کے پیشِ نظر منظور شدہ ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی پر 1 لاکھ 25 ہزار 6 سو 41 اوور لوڈڈ گاڑیوں کے چالان کییگئے۔ شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر گزشتہ ماہ پی ایچ پی نے 10689 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے۔ناجائز اسلحہ کے استعمال پر 95 مقدمات درج کروا کر 11 کلاشنکوفز، 23 رائفلز اور 61 پسٹلز برآمد کیے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں