48

پودے لگانے سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی ہوتی ہے’ ڈاکٹر عاصم اعجاز

کمالیہ(نامہ نگار) شجر کاری مہم کے سلسلہ میں ڈی ڈی ایچ او اور ایم ایس سٹی ہسپتال نے اپنے اپنے ادارے میں پودے لگائے۔ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہر اور گردونواح میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد عاصم اعجاز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے اپنے اپنے اداروں میں پودا لگا کر اس مہم میں اپنا حصہ ڈالا۔ دونوں افسران کا کہنا تھا کہ پودے لگانے سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی ہوتی ہے جس سے انسان کئی بیماریوں سے نجات پاتا ہے۔ جبکہ یہ ایک صدقہ جاریہ بھی ہے۔ اس کے لئے کسی مہم کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے بلکہ ہم سب کو اسے اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اور صدقہ جاریہ کے طور پر لگانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں