17

پورے ملک میں ایک ہی روزانتخابات ہونگے تواستحکام آئیگا

فیصل آباد(پ ر)جماعت اسلامی پی پی 109کے امیرامجدقیوم پراچہ،جنرل سیکرٹری ا کبرحیات باجوہ،سیاسی کمیٹی کے صدر کامران علی مگوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شفاف الیکشن ملک کی ضرورت ہیں۔ پورے ملک میں ایک ہی روز انتخابات ہوں گے تو استحکام آئے گا۔ ملک کو آئی ایم ایف کے قرضوں کی ضرورت نہیں، غیر ترقیاتی اخراجات، کرپشن اور پروٹوکول کلچر کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ پانچ لاکھ گاڑیاں وزیروں مشیروں، بیوروکریسی کے پرائیویٹ استعمال میں، پٹرول مفت ڈلتاہے۔ گورنرز، سرکاری بابو، وزیر ایکڑوں پر محیط محلات میں رہتے ہیں، ان کے لیے دس مرلے کا گھر ہونا چاہیے۔ جماعت اسلامی کی معاشی پالیسی دولت کا ارتکاز نہیں اس کی سرکولیشن ہے۔ ہمیں اقتدار ملا تو سودی نظام کو ختم کریں گے۔ ٹیکسز کی بجائے زکوة اور عشر کا نظام لائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں