26

پورے ملک میں بیک وقت قومی انتخابات ہونے چاہیے

فیصل آباد(پ ر )پا کستان تحر یک انصاف سٹی کے سنیئر نائب صدر اظہر نسیم ورک نے کہاکہ ملک کو د ر پیش گھمبیر مسائل کے حل کیلئے اب عو ا م فیصلہ دیں گے ، پورے ملک میں بیک وقت قومی انتخابات ہونے چا ہئے، مہنگائی کیساتھ ساتھ ملک بدامنی کی بھی لپیٹ میں ہے،تحریک انصاف عوام پر ظلم، مہنگائی، کرپشن اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف میدان عمل میں ہے۔انہوں نے کہاکہ ذہنی غلامی سو چنے کی صلاحیت مفلوج کر دیتی ہے ، انصاف قائم نہ کرنے والا ملک ترقی نہیں کر سکتا ، تحریک انصاف تمام تر سازشوں کے باوجود آئندہ عام انتخابات میں ریکارڈ کامیابی حاصل کرکے مستقبل کے پاکستان کو محفوظ اور روشن بنا کر ہی دم لے گی ، چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان سیاست کو عبادت سمجھ کر عوامی خدمت کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں