70

پولنگ اسٹیشنز کیلئے مختص درجنوں عمارتیں خستہ حالی کاشکار

ساہیانوالہ(نامہ نگار)حالیہ عام انتخابات کے لیے پولنگ اسٹیشنز کے لیے مختص کی گئی عمارات خستہ حالی کا شکار،ریٹرنگ آفیسرز این اے 95 اور اسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کے پولنگ اسٹیشنز کے دورے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے چک جھمرہ کے حلقہ پی پی 98 اور این اے 95 میں 300 زائد پولنگ اسٹیشنز میں 1100 کے لگ بھگ پولنگ بوتھ بنائے جائیں گئے ذرائع نے مزید بتایا کہ پولنگ اسٹیشنز کے لیے مختص کی جانے والی عمارات میں اکثریت سرکاری سکولوں کی ہیں جن میں سے متعدد خستہ حالی کا شکار ہیں یہاں تک کہ بہت سی عمارتوں کی چار دیواری بھی نہ ہونے کے برابر ہے اسی طرح پولنگ بوتھ کے طور پر جن کمروں کو چنا گیا ہے ان کی کھڑکیاں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس سے دوران پولنگ دھاندلی ہونے کا خدشہ ظاہر ہوتا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ انتخابات سے پہلے الیکشن کمیشن کی جانب سے ایسے پولنگ اسٹیشنز کی بہتری کے لیے کیا حکمت عملی اپنائی جاتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں