میانوالی(نامہ نگار)میانوالی میں مکڑوال پولیس اسٹیشن پر بھاری ہتھیاروں سے لیس کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کے عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے فائرنگ کردی تاہم پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنا دیا۔رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ پشاور دھماکے میں 100 سے زائد افراد کی شہادت کے ایک روز بعد گزشتہ شب پیش آیا ہے، یہ حملہ اس لحاظ سے غیرمعمولی ہے کہ دہشت گردوں نے دوبارہ سر اٹھانے کے بعد پہلی بار پنجاب کے کسی پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا ہے، اس سے قبل اب تک خیبرپختونخوا اور افغانستان سے متصل علاقوں میں پولیس اسٹیشنوں اور چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
40