15

پولیس اہلکاروں پر رکشہ ڈرائیور کے اغواء کا الزام

جڑانوالہ(نامہ نگار)تھانہ کھرڑیانوالہ میں تعینات نکے تھانیدار کے مبینہ ایما پر کانسٹبلان نے رکشہ ڈرائیور کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا،مجبور و بے بس باپ کا بیٹے کی بازیابی کیلئے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے نواحی علاقہ بلال ٹان جنڈ والی روڈ کے رہائشی شبیر حسین نے ڈی ایس پی سرکل کھرڑیانوالہ و دیگر حکام بالا کو درخواستیں گزارتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سائل کا 18 سالہ بیٹا نوید حسین رکشہ چلا کر محنت مزدوری کرتا ہے 4 جنوری 2024 کو سائل ہمراہ تنویر حسین،مزمل حسین کے ہمراہ گھر جا رہا تھا کہ ڈیرہ ثنا اللہ کے قریب کانسٹبلان شاہد ڈوگر، فہد باجوہ سائل کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے موٹر سائیکل پر ساتھ لے گئے سائل جب تھانہ گیا تو مذکورہ کانسٹبلان نے کہا کہ اے ایس آئی سہیل کے پاس تفیتش ہے مگر سائل کا بیٹا تھانہ میں موجود نہیں تھا اور نہ ہی سائل کے بیٹے کیخلاف کوئی درخواست اور مقدمہ درج نہ ہے مدعی کا مزید کہنا تھا کہ الزام علیہان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سائل کے بے گناہ بیٹے کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا ہے اور جھوٹے و بے بیناد مقدمہ میں پھنسوانے کے درپے ہیں مجبور و بے بس باپ نے آر پی او،سی پی او فیصل آباد،ایس پی ٹان جڑانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سائل کے بیٹے کو بازیاب کروا کر مذکورہ الزام علیہان کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں