20

پولیس شہداء اور انکی فیملیز کوکبھی نہیں بھول سکتے ‘ CPO علی ناصر رضوی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)CPO سید علی ناصر رضوی شہداء پولیس کی فیملیز میں خوشیاں باٹنے کے لیے مصروف عمل ہیں’ CPOنے شہداء فیملیز کے بچوں کو جشن بہاراں کے موقع پر اقبال اسٹیڈیم میں مدعو کیا جس میں شہداء کے بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن کو پولیس کی جانب سے شاندار پروٹوکول دیا گیا ، ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور پولیس دستہ نے انہیں سلامی دی اس موقع پر اسٹیڈیم میں شرکاء نے کھڑے ہو کر شہدا کے خاندانوں کا استقبال کیا سی پی او نے اس حوالے سے مزید کہا کہ شہداء کی فیملیز میرا اپنا خاندان ہے ہم زندہ قوم ہیں ہم اپنے شہداء اور ان کی فیملیز کو کبھی نہیں بھول سکتے شہیدوں کے خون کا قرض ہمارے ذمہ ہے جو کسی صورت بھی ادا نہیں کیا جا سکتا تا ہم تما م شہیدوں کے لواحقین کو ہر ممکن حد تک سہو لتیں بہم پہنچائی جا رہی ہیں ملک و قوم کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء نہ صرف محکمہ پولیس کا فخر ہیں بلکہ پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر بھی ہیں انکے اہل خانہ کی دیکھ بھال اور انکی خوشیوں کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں