25

پولیس لائن پرحملہ اداروں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے

فیصل آباد ( پ ر) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صوبائی وضلعی امیرعلامہ عبدالرشید حجازی,ضلعی ناظم قاری محمد ارشد, چوہدری عمرفاروق گجرخازن, خالد محمود اعظم آبادی, مولانا بہادرعلی سیف,چوہدری حبیب اللہ عطار, مولانا اشرف جاوید,قاری بشیر احمد عزیزی, مولانا اکرام اللہ طور, مفتی عبدالرشیدضیا اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نان سٹاپ اور آسمان کو چھوتی مہنگائی کے ساتھ ساتھ حکومت وسیکورٹی ادارے دہشت گردوں کے سامنے بے بس نظر آ رہے ہیں,کراچی پولیس آفس پر حملہ اور اس سے قبل پشاور پولیس لائن مسجد میں خودکش دھماکہ پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان نہ صرف دہشتگردی کی مذمت کرتی ہے بلکہ حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو عبرتناک سزا دے, اور اپنیہمسائیہ ملک کو دو ٹوک الفاظ میں پیغام دیں کہ وہ اپنی سرزمین سے ہمارے ملک میں دہشت گردوں کے داخلے کو روکنے کے مکمل ومثبت انتظامات کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں