فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سدھو پورہ روڈ پر پولیس مقابلہ کے دوران ریکارڈ یافتہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اسکا ساتھی دھند کے باعث فرار ہونے میں کامیاب،ایس ایچ او علی اکرام گورائیہ نے سدھو پورہ روڈ پر ناکہ لگا رکھا تھا، ملزم علی رضا اور اس کا ساتھی موٹر سائیکل چھین کر فرارہوئے تو ان کا سامنا ناکہ لگا کر کھڑے پولیس ملازمین سے ہوگیا۔
