53

پولیس مقابلہ میں 2 زخمی ڈاکو گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ 109 رب کراڑی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار’ ریسکیو1122 کی ٹیم نے زخمی ڈاکوئوں کو پولیس کے ہمراہ ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکوئوں کا گروہ شہری سے نقدی چھین کر فرار ہوا تو وائرلیس پر ڈکیتی کی کال موصول ہونے پر ڈولفن فورس اور چک جھمرہ پولیس نے 109 رب کراڑی کے قریب مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رُکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ ڈولفن فورس نے جوابی فائرنگ کی تو گولیاں لگنے سے دو ڈاکو زخمی ہو کر گر پڑے تو پولیس پارٹی نے گھیرا ڈال کر زخمی ڈاکوئوں کو اسلحہ سمیت حراست میں لیا۔ زخمی ڈاکوئوں کی شناخت نعمان ولد خادم سکنہ مکوآنہ اور حسن سکنہ 187 رب کے ناموں سے ہوئی جو کہ ریکارڈ یافتہ نکلے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں