فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ 204 چک کے قریب پولیس مقابلہ کے دوران گولی لگنے سے SHO بری طرح زخمی ہو گیا، مسلح ڈاکو فائرنگ کرتے رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ مدینہ ٹائون کے سب انسپکٹر ایس ایچ او علی سرفراز وڑائچ نے بتایا کہ وہ 204 چک گرلز سکول کے قریب گشت کر رہے تھے کہ مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رُکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، گولی لگنے سے اس کا ہاتھ زخمی ہو گیا تو دیگر پولیس ملازمین نے گاڑی کی اوٹ میں چھپ کر جانیں بچائیں ملزمان موٹرسائیکل نمبری APY-3594 چھوڑ کر رات کی تاریکی میں غالب سٹی کی طرف فرار ہو گئے، تعاقب کرنے کے باوجود سراغ نہ مل سکا۔ تاہم تلاش جاری ہے۔
