لاہور (بیوروچیف) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کے بچوں کی تعلیم کی بہتری کے لیے ایک انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے ریکارڈ سکالرشپس جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کے تحت 9208 بچوں کے لیے 62 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد تعلیمی وظائف فراہم کیے جائیں گے۔پی ایچ ڈی اور ایم فل ڈگریوں کے لیے 459 طلبا کو 3 کروڑ 48 لاکھ روپے سے زائد کی رقم دی گئی۔ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز کے لیے 650 طلبا کو 7 کروڑ 83 لاکھ روپے سے زائد وظائف جاری کیے گئے۔آئی ٹی ڈگری پروگرامز کے لیے 750 طلبا کو 5 کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد کی رقم فراہم کی گئی۔انجینئرنگ ڈگری کے طلبا کے لیے 235 طلبا کو 3 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد سکالرشپس دی گئیں۔بی اے اور بی ایس آنرز کے مختلف پروگرامز 3053 طلبا کو 26 کروڑ 62 لاکھ روپے سے زائد وظائف دیئے گئے ۔انٹرمیڈ یٹ کے طلبا 3266طلبا کو 8کروڑ 87لاکھ روپے تعلیمی اخراجات کیلئے دیے گئے ۔ قرآن پاک حفظ کرنے والے 453بچوں 4 کروڑ 3 لاکھ روپے کی رقم دی گئی۔بزنس ایجوکیشن حاصل کرنیوالے 205طلبا 1 کروڑ 68لاکھ روپے سے زائد وظائف فراہم کیے گئے۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ یہ و ظائف پولیس ملازمین کے بچوں کی تعلیمی ترقی کے لیے ایک اہم قدم ہیں، اور ان کا مقصد ہر بچے کو معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدامات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ پنجاب پولیس اپنے ملازمین کیساتھ کھڑی ہے اور ان کی مستقبل کے لئے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
5