26

پولیس نے دوران گشت مشکوک شخص سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا

کمالیہ(نامہ نگار) دوران گشت مشکوک شخص سے ناجائز اسلحہ برآمد ، ملزم گرفتار، مقدمہ درج ۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کمالیہ نے دوران گشت منڈی موڑ کے قریب نعمان احمد نامی شخص کو مشکوک جان کر روکا اور اس کی تلاشی لی تو اس کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ 30 بور پسٹل بمعہ 2 گولیاں برآمد ہوا ۔ پولیس نے برآمد ہونے والا ناجائز اسلحہ اور گولیاں قبضہ میں لے کر ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں