کمالیہ(نامہ نگار) مشکوک شخص کے قبضہ سے چرس برآمد، مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ کے نواحی علاقہ مارتھ چوک سے پولیس نے دوران گشت شاہد اقبال نامی شخص کو مشکوک جان کر روک لیا اور اس کی تلاشی لی تو اس کے قبضہ سے 600 گرام چرس برآمد ہوئی جو کہ پولیس نے قبضہ میں لے لی اور ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
51