29

پولیس نے منشیات فروشوں کوقابو کرکے شراب اورچرس برآمد کرلی

گوجرہ(نامہ نگار)پولیس نے منشیات فر و شوں کے خلاف کارروائی کر تے ہو ئے دوافرادکو قابو کر کے شراب اور چرس برآمد کر لی۔معلوم ہواہے کہ سٹی پولیس نے کبوترانوالہ قبرستان کے قریب سے قیصر نامی شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے30لیٹر شراب برآمد کر لی ۔جبکہ پولیس نے کمہاراں والا چوک کے قریب سے علی مصطفیٰ کو قابو کر کے اس کے قبضہ سے 535گرام چرس برآمد کی اور پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں