50

پولیس پتنگ بازی پر قابو پانے میں ناکام

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد پولیس تمام دعوئوں کے باوجود پتنگ بازی پر قابو پانے میں ناکام، بالخصوص جمعہ اور اتوار کے روز پتنگ بازی کا سلسلہ عروج پر پہنچ جاتا ہے، گزشتہ روز سوساں پر کیمیکل ڈور پھیرنے سے موٹرسائیکل سوار بری طرح زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سوساں کا رہائشی نوید ولد سلیم موٹرسائیکل پر سوساں روڈ پر سوشل سکیورٹی ہسپتال کے قریب جا رہا تھا اچانک کٹی پتنگ کی کیمیکل ڈور پھیرنے سے اس کا چہرہ اور کان بری طرح زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مرہم پٹی کے بعد ڈسچارج کر دیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ فیصل آباد پولیس پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈائون کرنے کی بجائے معمولی دکانداروں اور راہ چلتے بچوں کو پتنگ لے جاتے ہوئے پکڑ کر کاغذی کارروائیاں کر کے خانہ پری کرتی رہتی ہے جبکہ جمعہ اور اتوار کے روز پتنگ بازی کا سلسلہ عروج پر پہنچ جاتا ہے اور آسمان ہر رنگ برنگی پتنگیں اڑانے والے شوقین افراد اپنا شوق پورا کرنے میں مصروف نظر آتے ہیں جبکہ پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں