فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)شہریوں کی دہائی کے باوجود چوریاں ڈاکے عام’مزید 40وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان’سرراہ وارداتوں میں نہتے شہریوں سے لاکھوں مالیت کی نقدی’ طلائی زیورات’ موبائل فونز چھین لئے گئے’چوروں نے بھی درجنوں گاڑیاں مویشی چرا لئے’واقعات کے مطابق شالیمار پارک کے قریب کار سوار عامر ارشد وفیملی سے 60ہزار کی نقدی’5انگوٹھیاں ‘موبائل فون چھین لیاگیا’ چیزاپ کے قریب قیصرعرفان سے موبائل فون ایپل 3پروہ سکس چھین لیاگیا برکت پورہ میں محمد بلال کی ایل سی ڈی وبیٹریاں چوری ہوگئیں’ میاں کالونی میں محمد شفیق کی موٹرسائیکل چور لے گئے’ سرسید ٹائون میں اشرف کی موٹرسائیکل چور لے گئے’ شفیع چوک میں شعیب کا موبائل فون ونقدی دس ہزار لوٹ لی گئی’ گئوشالہ موڑ سے محمد اویس سے موبائل فون’نقدی پچیس ہزار چھین لی گئی’ مومن آباد میں محمد زبیر کی موٹرسائیکل’موبائل فون چھین لیاگیا المعصوم ٹائون میں فہد کی مارکی سے موبائل فون چوری ہوگئے ‘سمن آباد میں رضوان کی نقدی بیس ہزار چھین لی گئی’جوالانگرپھاٹک سے زائد کا موبائل فون ونقدی لوٹ لی گئی’253ر۔ب میں محمد احمد کی بکریاں چوری ہوگئیں 221ر۔ب میں مقدس شوکت کی موٹرپمپ چوری ہوگئی’ 235ر۔ب میں قربان کا ٹرانسفارمرچوری ہوگیا بجلی گھرعوامی ٹائون میں قیصر شہزاد کا موبائل فون’ 66ج ب میں محمد فاروق کی موٹرسائیکل چور لے گئے’409گ ب میں شرافت علی کی موٹرسائیکل چھین لی گئی’400گ ب میں عمردراز کا گھریلو سامان چوری ہوگیا’548گ ب میں ابوبکر کی نقدی 34ہزار چوری ہوگئی’527گ ب میں محمد رمضان کی موٹرسائیکل’موبائل فون چھین لیاگیا’رضا آباد میں شکیل لٹ گیا ‘رشید پارک میں جواد کی موٹرسائیکل ‘128گ ب میں چورگلفام کی گاڑی لے اڑے’23گ ب میں سکندر کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔146گ ب میں اللہ دتہ کی نقدی’ موبائل فون چھین لیاگیا’ 561گ ب میں احمد کا ٹرانسفارمر چوری ہوگیا’562گ ب میں ذاکرعلی کے چار عددموبائل فون ونقدی چھین لی گئی’109گ ب میں غلام فرید کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی’68ر۔ب میں احسان الٰہی کے 3بکرے چوری ہوگئے’ریل بازار میں فہد کی موٹرسائیکل چور لے گئے’تاج پلازہ کے قریب ولید کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی’محلہ باری گارڈن میں محمد محسن کی کارچور لے گئے’ افغان آباد میں اویس کی نقدی چوری ہوگئی۔بکرمنڈی روڈ سے محمد احتشام کی نقدی چوری ہوگئی’ منیرآباد میں رمضان کی موٹرسائیکل چور لے گئے’کلیم شہید پارک میں زاہد حسین’فیاض کی گاڑیاں چوری ہوگئیں’100ج ب میں کاشف کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی’7ج ب میں شہزاد کی موٹرسائیکل چھین لی گئی’سلطان ٹائون میں علی عباس کا موبائل فون چوری ہوگیا’تاج کالونی میں راشد علی کے 3موبائل فونز’نقدی بیس ہزار چھین لی گئی۔اسلامیہ پارک سے علی حسن کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی’الہلال ٹریول سے عائشہ کا موبائل فون چوری ہوگیا’ 203ر۔ب میں ارشاد پرویز کانسٹیبل کا موبائل فون چوری ہوگیا۔
45