82

پولیس کانسٹیبل ‘ ٹریفک اسسٹنٹ کی آسامیوں کااعلان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)آئی جی پنجاب پولیس عامر ذوالفقارخان کی ہدایت پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے 21اضلاع میں نئے بھرتی ہونیوالے پولیس کانسٹیبل’لیڈی کانسٹیبل’ ٹریفک اسسٹنٹ کی آسامیوں کا اعلان کردیا جبکہ پنجاب میں مجموعی طور پر 2098کانسٹیبل اور907ٹریفک اسسٹنٹ بھرتی کئے جائیں گے۔ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو محمد طارق چوہان کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلہ کے مطابق ضلع فیصل آباد میں 285کانسٹیبل اور 120ٹریفک اسسٹنٹ کی نئی آسامیاں مختص کی گئی ہیں ۔یاد رہے کہ محکمہ پولیس ضلع فیصل آباد میں کانسٹیبل ‘لیڈی کانسٹیبل’ڈرائیورکانسٹیبل’ سکیورٹی کانسٹیبل’وائرلیس اپریٹر کی سیٹوں پر فزیکل ‘روڈاورتحریری امتحان میں 40فیصد سے زائد نمبرحاصل کرکے کامیاب ہونیوالے 2452امیدوارسامنے آئے ہیں اوران میں سے 285امیدواروں کو ملازمت ملے گی جبکہ ٹریفک اسسٹنٹ کے تحریری امتحان میں کامیاب ہونیوالے 1258 امیدواروں میں 120امیدواروں کوسلیکٹ کیا جائیگا جبکہ دیگر اضلاع میں بھی نئی آسامیوں کا تعین کیا گیا ہے جس کے مطابق ضلع شیخوپورہ میں 65 کانسٹیبل’ 62 ٹریفک اسسٹنٹ’ ننکانہ صاحب میں 24 کانسٹیبل’ 23 ٹریفک اسسٹنٹ’ سیالکوٹ میں 213 کانسٹیبل’ 50 ٹریفک اسسٹنٹ’ نارووال میں 11 کانسٹیبل’ 11 ٹریفک اسسٹنٹ’ گجرات میں 365کانسٹیبل’ 60ٹریفک اسسٹنٹ’ حافظ آباد میں 29 کانسٹیبل’ 29 ٹریفک اسسٹنٹ’ منڈی بہائو الدین میں 463 کانسٹیبل’ 50ٹریفک اسسٹنٹ’ جہلم میں 87کانسٹیبل اور 86ٹریفک اسسٹنٹ’ اٹک میں 74کانسٹیبل’ 15ٹریفک اسسٹنٹ’ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 27کانسٹیبل’ 27ٹریفک اسسٹنٹ’ خوشاب میں 29کانسٹیبل’ 28ٹریفک اسسٹنٹ’ بھکر میں 33 کانسٹیبل’ 33 ٹریفک اسسٹنٹ’ ساہیوال میں 54 کانسٹیبل’ 53ٹریفک اسسٹنٹ’ خانیوال میں 38کانسٹیبل’ 38ٹریفک اسسٹنٹ’ وہاڑی میں 54کانسٹیبل’ 54 ٹریفک اسسٹنٹ’ ڈی جی خان میں 38کانسٹیبل’ 37 ٹریفک اسسٹنٹ’ لیہ میں 23کانسٹیبل اور 22ٹریفک اسسٹنٹ’راجن پور میں 59کانسٹیبل اور 58ٹریفک اسسٹنٹ’ بہاولنگر میں 51کانسٹیبل اور 51ٹریفک اسسٹنٹ اوایم ٹی پنجاب میں صرف ڈرائیور کانسٹیبل کی 76آسامیاں مختص کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں