ساہیوال (بیوروچیف) پولیس تھانہ یوسفوالہ پولیس کا چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم پر چھاپہ ملزم پولیس کے خوف سے نہر میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر نے تھانہ یوسف والہ کے ایس ایچ او کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا۔تفصیل کے مطابق 78/5آر کے عدنان کے خلاف فارسٹ گارڈ نے چوری کا مقدمہ درج کروایا لیکن ملزم گرفتار نہ ہوسکا مقدمہ درج کروانے کی رنجش پر پھر فارسٹ گارڈ کو دھمکیاں دے کر ہراساں کرتا رہا۔ سات روز قبل یوسف والا پولیس کے اے ایس آئی محمد منشاء نے پولیس نفری کے ہمراہ 78/5آر میں ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو ملزم عدنان نے گرفتاری سے بچنے کے لئے نہر ایل بی ڈی سی میں چھلانگ لگادی اور مو قع پر ہی جاں بحق ہو گیا پولیس پارٹی ملزم کوبچانے کی بجائے مو قع سے فرار ہو گئی اور وقوعہ کو چھپا نے کی کوشش کی گئی۔چند روز بعد اطلاع ملنے پر ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے تھانہ یوسف والہ کے ایس ایچ او شفیق قمر بھٹی کو معطل کر کے انکوائری لگا حکم دے دیا ہے۔
