41

پولیو ٹیمیں اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے سرانجام دیں

جڑانوالہ(نامہ نگار) سی ای او ہیلتھ فیصل آباد ڈاکٹر اسفند یار نے اچانک جڑانوالہ کا وزٹ کرتے ہوئے پانچ سال کی عمر کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کی انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ 14 جنوری تک جاری رہنے والی پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں ہر صورت پولیو سے بچا کے پلائے جائیں اور پولیو سے بچا ئوکے قطرے پینے والے بچوں کے ہاتھ پر نشانات ضرور لگائیں انہوں نے مزید کہا کہ پولیو ٹیمیں اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے سرانجام دیں دوران ڈیوٹی کسی بھی قسم کی کوتاہی و غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں