چنیوٹ (نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چنیوٹ کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری سجاد اقبال کامریڈ نے کہا کہ تین بار وزیراعظم بننے والے نے عوام کو مشکلات کے سوا کچھ نہیں دیا تھا جب بھی شیر کو اقتدار میں لایا گیا، شیر نے عوام کو آٹے سے بھی محروم کردیاکبھی برطرفیوںکبھی ڈاؤن سائیزنگ اور کبھی گولڈن ہینڈ شیک کے ذریعے نوجوانوں سے روزگار چھین لیا گیاعوام کو کھوکھلی باتوں سے ریلیف نہیں ملتا، پرانے گلے شکوے اور دکھڑے رونے سے عوام کے مسئلے حل نہیں ہونگے،اسٹیل ملز اور پی آئی اے کو تباہ کرکے ہتھیانے والے مزدوروں کے دوست نہیں ہو سکتے۔
