فیصل آباد (پ ر) ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی ہدایت اور ڈسٹرکٹ ڈی ایس پی ملک محمد امین کی زیرِ نگرانی پٹرولنگ پوسٹ ہائے فیصل آباد پر سوشل ورک کروایا گیا۔ فیصل آباد ریجن کی پوسٹ ہائے پر لانز ،کچن اور کمروں کی تزئین و آرائش کام کیا گیا ۔اس موقع پر پٹرولنگ پولیس کے جوانوں نے پٹرولنگ پوسٹ ہائے کے زیرِ استعمال اسلحہ ، ایمونیشن و مالخانہ کی صفائی بھی کی ۔ پٹرولنگ پوسٹ کے احاطہ میں کلین اینڈ گرین پاکستان موومنٹ کے تحت نئے پودے لگائے ۔ پوسٹ ہائے میں پینٹ کیا گیا اور توڑ پھوڑ کی مرمت کروائی گئی اورشہریوں کی راہنمائی کے لئے پٹرولنگ پوسٹ ہائے کے بیٹ ایریاز کے آغاز اور اختتام حدود پر پٹرولنگ پولیس ہیلپ لائن 1124کے بورڈ ز بھی لگائے گئے ہیں ۔ جوانوں نے کچن گارڈنز اور باغیچوں کو بھی تازہ کیا ۔ اس موقع پر ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال نے پٹرولنگ افسران و ملازمان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ لا اینڈ آڈر کی صورت کی پیش نظر پوسٹ ہائے کا اسلحہ ہر وقت صاف ستھرا اور کارگر ہونا چاہیے، پٹرولنگ پوسٹ ہائے کو ماڈل بنائیں اور ان کی تزئین وآرائش کے کے لئے تمام افسران و ملازمان کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ سوشل ورک کا باقاعدگی کریں تاکہ پٹرولنگ پولیس کے جوان صحت مند اور چاق و چوبند رہیں جبکہ اسلحہ و ایمونیشن کی صفائی سے ہمیشہ اسلحہ کارگر رہتا ہے۔
32