37

پٹرولنگ پولیس ضلع ساہیوال کی 2023 کی کارکردگی رپورٹ جاری

ساہیوال(بیوروچیف) پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ کوٹلہ ادیب شھید ضلع ساہیوال نے سال 2023 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ جسمیں پی ایچ پی کوٹلہ ادیب شھید کی ٹیم نے 41 اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کو پابند سلاسل کروایا۔اور مختلف نوعیت کے کل 103 مقدمات درج کروائے 704 لیٹر شراب 3800گرام چرس 02 عدد کلاشنکوف معہ 06 گولیاں 07 عدد پسٹل 30 بور معہ 31 گولیاں 01 عدد ریوالور 32 بور اور 02 عدد چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کروا کر اصل مالکان کے حوالے کی اور 04 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر کے تھانہ صدر چیچا وطنی کے حوالے کیا جن سے لاکھوں روپے کی برآمدگی کروائی گئی اور دوران گشت 141 افراد کو مختلف نوعیت کی ھیلپ سروسز فراہم کی اس موقع پر انچارج پی ایچ پی پوسٹ کوٹلہ ادیب شھید اے ایس آئی محمد زاہد یعقوب نے ان خیالات کا اظہار بیورو چیف روزنامہ نوید وطن قمر زمان تارڑ سے کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ رواں سال بھی بہترین کارکردگی جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں