فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی زیرِ کمان اورڈسٹرکٹ ڈی ایس پی پٹرولنگ ملک محمد امین کی زیرِ نگرانی پٹرولنگ پوسٹ اصغرآباد مقصود شاہد ASIنے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران گشت و ناکہ بندی ناجائز اسلحہ کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے ملزم شہزاد خالد ولد خالد محمود سے 02گن 12بور برآمد کرکے ملزم کے میں مقدمہ درج کر دیا ہے ۔ دوسری طرف پٹرولنگ پوسٹ جسوآبہ بنگلہ کے ہیڈ کانسٹیبل جاوید اختر نے ملزم تنویر ولد حسین سے 01پسٹل 30بور اور 10گولیاں بر آمد کرکے مقدمہ درج کردیا۔ اسی طرح پٹرولنگ پوسٹ ساہیانوالہ کے سب انسپکٹر امجد علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم ذین حسن ولد جمیل احمد سے 01پسٹل 30بور اور گولیاں برآمد کرکے تھانہ فیڈمک میں مقدمہ ج کر دیا ہے۔ادھر پٹرولنگ پوسٹ بوڑیوال کے ابرار حسین ASIنے دوران گشت ای پولیس ایپ کے ذریعے چوری شدہ رکشہ برآمد کرکے شاہد منظور نامی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ہے ۔جبکہ منشیات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے پٹرولنگ پوسٹ کمالپور ، جسوآنہ بنگلہ اور کانیاں بنگلہ کی ٹیمز نے ملزمان سے 25لیٹر شراب 200گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کر دیا ہے ۔ ایس ایس پی پٹرولنگ فیصل آباد ریجن مرزاانجم کمال اور ڈی ایس پی ملک محمد امین نے پٹرولنگ ٹیمز کو سراہتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
33