81

پٹرولنگ پولیس نے ملنے والا پرس مالک کے حوالے کردیا

جڑانوالہ(نامہ نگار)انچارج چوکی پٹرولنگ پولیس نے دوران گشت سڑک سے ملنے والا پرس اور40ہزار روپے نقدی وکیل کے حوالہ کر دی ، تفصیلات کے مطابق انچارج چوکی پٹرولنگ پولیس شاہکوٹ روڈ چک نمبر96گ ب احسن اعجاز شاہ ہمراہ گشت کر رہا تھا کہ اسی دوران سڑک پر گرا پرس ملا جس میں40ہزار روپے نقدی ، اے ٹی ایم کارڈ اور قومی شناختی کارڈ تھا جس پر مذکورہ ایڈریس پر پہنچے اور بار ایسوسی ایشن کے وکیل احمد رضا خان ایڈووکیٹ کو اسکا پرس و دیگر دستاویزات حوالہ کر دی انچارج چوکی پٹرولنگ پولیس کی ایمانداری پر عوامی سماجی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں