35

پٹرولنگ پولیس نے 17اشتہاری 15عدالتی مفرور گرفتار اور اسلحہ برآمد کرلیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی ہدایت پررواں ماہ اب تک کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ۔جس کے مطابق اب تک پٹرولنگ پولیس نے مختلف دفعات کے تحت 206مقدمات کا اندراج کرکے 206ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتارملزمان میں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب 17اشتہاری اور15 عدالتی مفرور بھی شامل ہیں ۔گرفتار شدہ ملزمان سے ناجائز اسلحہ04 پسٹل، 01رپیٹر ، 01پمپ ایکشن اور36 گولیاں و کارتوس برآمد کر لیں۔پٹرولنگ پولیس کی ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے 01چوری شدہ رکشہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلئے۔ جبکہ منشیات کے 20مقدمات میں 02کلو سے زائد چرس اور109لیٹر شراب ، 90گرام ہیرون ، 02کلو 500گرام بھکی برآمد کی گئی۔ شارع عام پر تیز رفتاری سے جان لیوا ڈرائیونگ کرنے والے48 افراد کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ پٹرولنگ پولیس نے فوری طور پر رسپانس دیتے ہوئے 120افرادکو فرسٹ ایڈ و مدد فراہم کی۔ اسی طرح تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 70کے قریب عارضی و مستقل تجاوزات کو بھی ہٹا دیا گیاہے ۔ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال نے کارکر دگی رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے رواں ماہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ہائی ویز پر منشیات کی روک تھام کے سلسلہ میں سرچ آپریشن کو بلا تفریق جاری رکھنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں