25

پٹرولنگ پولیس کا مختلف تعلیمی اداروں میں ٹریفک رولز بارے آگاہی سیمینار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی ہدایت پر فیصل آبادکے مختلف تعلیمی اداروں میں انسدادِمنشیات ، حادثات سے بچائو اور روڈ سیفٹی ٹریفک رولز بارے آگاہی سیمینار کاانعقاد کیا گیا ۔ جس میں طلباء اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔ اس دوران نچارج موبائل ا یجو کیشن آفیسر سب انسپکٹر رضوان بھٹی نے طلباء کو روڈ سیفٹی و ٹریفک رولز کے متعلق لیکچرز دیتے ہوئے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس ہر شہری کے لئے ضر و ری اس لئے سب سے پہلے ایک ڈرائیور کے پا س ڈرائیونگ لائسنس لازمی ہونا چاہئے ، گا ڑ یو ں کے درمیان فاصلہ رکھیں ، اپنی لین میں گاڑی چلائیں، گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ ر کھیں، تیز رفتاری مت کریں ، سیٹ بیلٹ اور ہیلٹ کا استعمال لازمی کریں ،موٹر سائیکل ا نتہا ئی بائیں لین میں چلائیں ، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کاا ستعمال مت کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں