26

پٹرولنگ پولیس کا ٹریفک رولز بارے آگاہی روڈ شوز کا انعقاد

فیصل آباد(پ ر)ایس ایس پی پٹرولنگ پو لیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی ہدایت پر پٹرولنگ پولیس کے موبائل ایجوکیشن یونٹ کی ٹیم نے فیصل آباد کے مختلف ہائی ویز پر شہریوں میں روڈ سیفٹی وٹریفک رولز اور پٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن 1124کے متعلق آگاہی روڈ شوز کا انعقاد کیاگیا ۔ انچارج اموبائل یجوکیشن یونٹ سب انسپکٹر رضوان بھٹی نے شہریوں کو روڈ سیفٹی و ٹریفک رولز اور پٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن 1124کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولنگ پولیس 24گھنٹے شہریوں کے تحفظ اور مدد کے لئے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے ہائی ویز پر واردات ، کسی بھی قسم کی ایمرجنسی یا حادثے کی صورت میں پٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن 1124پر کال کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں