33

پٹرولنگ پولیس کا ٹریفک رولز بارے آگاہی سیمینار کا انعقاد

فیصل آباد(پ ر)ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی ہدایت پر گورنمنٹ کالج یونیوسٹی فیصل آباد میں انسدادِ منشیات ، حادثات سے بچائو اور روڈ سیفٹی ٹریفک ر ولز بارے آگاہی سیمینار جبکہ نجی تعلیمی ادارے میں لیکچرکاانعقادکیا گیا ۔ جس میں طلباء اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس دوران نچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ سب انسپکٹر رضوان بھٹی نے طلباء کو روڈ سیفٹی و ٹریفک رولز کے متعلق لیکچرز دیتے ہوئے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس ہر شہری کے لئے ضروری اس لئے سب سے پہلے ایک ڈرائیور کے پاس ڈرائیونگ لائسنس لازمی ہونا چاہئے ، گاڑیوں کے درمیان فاصلہ رکھیں ، اپنی لین میں گاڑی چلائیں، گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں، تیز رفتاری مت کریں ، سیٹ بیلٹ اور ہیلٹ کا استعمال لازمی کریں ،موٹر سائیکل انتہائی بائیں لین میں چلائیں ، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کاا ستعمال مت کریں ، ون وے کی خلاف ورزی مت کریں ، غیر ضروری اووٹیک مت کریں ، لین اور لائن ڈسپلن پر عمل کریں ، اپنی اور دوسروں کی زندگی کو بچانے کیلئے ٹریفک قوانیں پر عمل کریں۔ انسدادِ منشیات کے متعلق آگاہی لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو بچانے کے لئے تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف بھر پور مہم جوئی کی ضرورت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں