33

پٹرولنگ پولیس کے روڈ سیفٹی ٹریفک رولز بارے آگاہی پمفلٹس تقسیم

فیصل آباد(پ ر)ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی ہدایت پر پٹرولنگ پولیس کے موبائل ایجوکیشن یونٹ کی ٹیم نے فیصل آباد کی مختلف ہائی ویز پر روڈ سیفٹی شو زکا انعقاد کیا ۔ ایجوکیشن آفیسر سب انسپکٹر رضوان بھٹی نے شہریوں کو روڈ سیفٹی و ٹریفک رولز اور حادثات سے بچائوکے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کا احترام کریں ، اپنی لین میں گاڑی چلائیں، گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں، تیز رفتاری مت کریں ، سیٹ بیلٹ اور ہیلٹ کا استعمال لازمی کریں ، اوور لوڈنگ مت کریں ،مقابلہ بازی مت کریں ، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال مت کریں ۔ انہوں نے مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز کو ہدایت کی کہ گاڑیوں کی بیک لائٹس درست حالت میں رکھیں اور چمکدار پٹیوں کا استعمال لازمی کریں ، انتہائی بائیں لین میں ٹرک چلائیں ، ڈبل انڈیکیٹر کا استعمال کریں، غیر ضروری اووٹیک مت کریں ،اچانک بریک مت لگائیں، دھند میں اپنی اور دوسروں کی زندگی کو بچانے کیلئے ٹریفک قوانیں پر عمل کریں ۔ شہریوں کو بتایا گیا کہ کسی بھی ایمرجنسی یا حادثے کی صورت پٹرولنگ پولیس ہیلپ لائن1124پر کال کریں ۔ شہریوں اور ڈرائیورز میں روڈ سیفٹی و ٹریفک رولز کے متعلق معلوماتی و آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے اور سست رفتار گاڑیوں کے پیچھے ریفلیکٹرز بھی چسپاں کئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں